5 جولائی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق نے باہمی تعاون کے چھ سمجھوتوں پر دستخط کۓ ہیں۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی اور عراقی وزیر اعظم نوری مالکی کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے حکام نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے چھ سمجھوتوں پر دستخط کۓ ۔ اس تقریب میں ایران اور عراق کے وزراۓ اقتصاد نے زیادہ ٹیکس سے اجتناب کے ایک سمجھوتے پر دستخط کۓ اس کے بعد ادویات و میڈیکل ، صحت ، مواصلات ، ثقافت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے پانچ سمجھوتوں پر ایران اور عراق کے متعلقہ وزراء نے دستخط کۓ۔ جس کے بعداسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اور عراقی وزیر اعظم کی موجودگی میں ایران اور عراق کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس ہوا۔اس کمیشن میں دونوں ممالک کے اہم اقتصادی اور تجارتی مسائل اور حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا اور پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے نائـب صدر محمد رضا رحیمی اور عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دیۓ۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی عراقی حکام سے ملاقات اور مذاکرات اور باہمی تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کرنے کے مقصد سے آج ایک وفد کو لے کر بغداد پہنچے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169 

دنیاکےانصاف پسندوں کامطالبہ: ہائی کمشنر ہیومین رائٹس فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بحرین روانہ کرےCLICK